International

ایران کا بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران کا بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران نے بحرین کے دارالحکومت مناما میں اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر دوسری جانب کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ کویت کے وسطی علاقے میں زوردار دھماکے کے بعد علاقہ جنگی سائرن سے گونج اٹھا۔ دریں اثنا اردن نے کئی ایرانی ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، دبئی میں شہریوں کو فون پر میزائل خطرے کے الرٹ موصول ہوئے۔ اماراتی ریاست فجیرہ کے پیٹرولیم صنعتی زون میں تین مارچ کو ایرانی ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ تین دن بعد بجھالی گئی۔ اماراتی حکام نے ایران کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے پر غور شروع کر دیا۔ سعودی حکومت نے دارالحکومت ریاض کے مشرق میں 3 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے کہا سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنی فضائی، بحری اور علاقائی حدود استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر ایران سعودی عرب کا شکر گزار ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments