International

امریکا آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکام، خام تیل 9 فیصد مہنگا

امریکا آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکام، خام تیل 9 فیصد مہنگا

امریکا کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 9 فیصد تک بڑھ گئی۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 88 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کیا تھا کیونکہ ایران نے اعلان کیا تھا کہ ہر گزرنے کی کوشش کرنے والے جہاز کو راکھ میں بدل دیا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ہر صورت آبنائے ہرمز کھلوائیں گے، نہ صرف وہاں سے گزرنے والے کمرشل بحری جہازوں کی انشورنس کی جائے گی بلکہ ضرورت پڑنے پر ان کمرشل جہازوں کی حفاظت کے لیے امریکی نیوی ساتھ جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments