اسرائیل نے جنوبی لبنان میں گھر پر حملہ کرکے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے العقبہ محلے میں ایک تین منزلہ مکان کو نشانہ بنایا، جو ریٹائرڈ لبنانی فوجی افسر یوسف ردا رمل کا گھر تھا، حملے کے نتیجے میں پورا مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہداء میں یوسف رمل، ان کی اہلیہ ندال، ان کی بیٹی، ایک شامی شہری اور اس کی اہلیہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں ابراہیم رضا رمل بھی شامل ہیں جو پہلے دویر کے میئر رہ چکے ہیں۔ حملے کے باعث علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔ امدادی کارروائیوں کے لیے شہری دفاع اور مقامی ہیلتھ اتھارٹی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ