International

یو اے ای نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا

یو اے ای نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرون کو فضا میں تباہ کردیا

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس نے آج ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائل اور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے 9 بیلسٹک میزائل اور 109 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا جبکہ تین ڈرون اماراتی حدود کے اندر گرے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 112 ڈرونز کی نشاندہی کی گئی، 109 کو فضا میں ہی مار گرایا گیا، 3 ڈرونز متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر گرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک 205 بیلسٹک میزائل مارے گئے، 190 بیلسٹک میزائل اماراتی دفاعی نظام نے تباہ کر دیے، 13 میزائل سمندر جبکہ 2 اماراتی حدود میں گرے۔ اب تک 1184 ایرانی ڈرونز کی نشاندہی کی گئی، 1110 ڈرونز اماراتی فضائی دفاع نے تباہ کیے، 74 امارات میں گرے، 8 کروز میزائل بھی نشانہ بنا کر تباہ کیے گئے۔ اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں میں پاکستان، نیپال اور بنگلادیش کے 3 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف قومیتوں کے 112 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments