International

ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی

ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی

امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے امریکا میں عربوں کی اربوں ڈالرز سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی۔ امریکی جریدے فنانشل ٹائمز کے مطابق جنگ سے خلیجی ملکوں کے بجٹ اور معیشت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں سے کوئی تین ملک امریکا میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کے وعدے توڑ سکتے ہیں۔ وعدے توڑنے کی شق پہلے ہی سرمایہ کاری معاہدے میں شامل تھی۔ یہ معاہدے پچھلے سال اس وقت ہوئے تھے جب ٹرمپ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے کیے۔ حالیہ جنگ اور ایران کے حملوں کی وجہ سے دفاعی اخراجات، خوراک، دوائیوں کی فراہمی اور معیشت میں سست روی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments