International

یہ جنگ کیسے ختم ہو گی، امریکہ کے متضاد بیانات

یہ جنگ کیسے ختم ہو گی، امریکہ کے متضاد بیانات

ایران میں جاری جنگ کے خاتمے سے متعلق وائٹ ہاؤس اور امریکی حکومت کے مختلف حصوں کی جانب سے متضاد پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ مہم ’چار سے چھ ہفتے تک‘ جاری رہ سکتی ہے۔ تاہم پینٹاگون کے حکام اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ اب تک جنگ کا دورانیہ بتانے سے گریز کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہ سکتی ہیں جب تک صدر یہ نہ سمجھیں کہ امریکی فوج نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ ایران سے ’غیر مشروط سرنڈر‘ کی توقع رکھتے ہیں۔ بظاہر اس بات پر ایران کی حکومت فی الحال، کم از کم عوامی طور پر، آمادہ نظر نہیں آتی۔ یہ بیانات امریکی انتظامیہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مزید سوالات کو جنم دیتے ہیں۔ یعنی اس مہم کی کامیابی کیسے جانچی جائے گی اور آگے کیا ہو سکتا ہے۔ جنگ جتنی طویل ہو گی، یہ سوالات ٹرمپ کے لیے اتنے ہی سیاسی طور پر پیچیدہ ہوتے جائیں گے، خاص طور پر اس لیے کہ انھوں نے انتخابی مہم کے دوران ’ہمیشہ رہنے والی جنگیں‘ شروع نہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ان کا اشارہ بظاہر نائن الیون حملوں کے بعد شدت پسندی کے خلاف جنگ کی طرف تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments