ندیا 6مارچ :نادیہ کے چاپڑا علاقے میں ایک نوجوان خاتون کی لٹکتی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ متوفیہ کے مائیکے والوں کا الزام ہے کہ جہیز کے مطالبے پر ان کی بیٹی کو شوہر، سسر اور ساس نے مار مار کر قتل کیا اور بعد میں اسے پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا! واقعے کے بعد سے ہی متوفیہ کا شوہر مفرور ہے، جس کی تلاش پولیس نے شروع کر دی ہے۔ چاپڑا تھانہ کے مسلم پاڑہ علاقے کے رہائشی لالتو شیخ کی شادی پھول منی خاتون سے ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ پھول منی پر مائیکے سے جہیز کی رقم لانے کے لیے دباو ڈالا جاتا تھا۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر سسرال والے اسے تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ پھول منی کے مائیکے والوں کا الزام ہے کہ دن بہ دن اس ظلم و ستم کی شدت بڑھتی ہی جا رہی تھی۔
Source: PC- anandabazar
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا