International

زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے قبل روسی ڈرونز اور میزائلوں نے یوکرین کو ہلا کر رکھ دیا

زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے قبل روسی ڈرونز اور میزائلوں نے یوکرین کو ہلا کر رکھ دیا

کیف (: روس نے ہفتے کے روز کیف اور یوکرین کے دیگر علاقوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے زبردست حملے کیے ہیں۔ روئٹرز کے مطابق روس کی جانب سے حملے ایسے وقت میں ہوئے جب صدر ولودیمیر زیلنسکی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک اہم ملاقات کرنے والے ہیں، جس میں تقریباً 4 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے پر کام کیا جانا ہے۔ حملوں سے قبل زیلنسکی نے کہا تھا کہ اتوار کے روز فلوریڈا میں ہونے والی ان کی بات چیت کا مرکز یہ ہوگا کہ لڑائی رکنے کے بعد کون سا علاقہ کس فریق کے کنٹرول میں ہوگا۔ یہ لڑائی فروری 2022 میں اس وقت شروع ہوئی تھی جب صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے نسبتاً چھوٹے ہمسایہ ملک پر حملہ کیا، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپ کا سب سے ہلاکت خیز تنازعہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد یوکرین کے فضائی دفاعی یونٹس متحرک ہوئے، فوج نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر بتایا کہ میزائل داغے جا رہے ہیں۔ فضائیہ نے کہا کہ روسی ڈرونز دارالحکومت کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق صبح 8 بجے تک حملے جاری تھے اور دارالحکومت میں فضائی حملے کا الرٹ برقرار تھا۔ کیف کی انتظامیہ کے مطابق کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ روس نے حملوں پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یوکرینی حکام کے مطابق جمعرات کی رات روس نے یوکرین کے توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا اور جنوبی علاقے اوڈیسا پر حملے تیز کیے، جہاں یوکرین کی اہم بندرگاہیں واقع ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت جنگ بندی میں علاقائی کنٹرول کا سوال رکاوٹ بنا ہوا ہے، زیلنسکی نے کیف میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکا کی قیادت میں تیار کیا جانے والا امن منصوبے کا 20 نکاتی مسودہ 90 فی صد مکمل ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا ’’نئے سال سے پہلے بہت کچھ طے ہو سکتا ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments