ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیاروں پر زندگی کا دارومدار صرف آکسیجن اور پانی پر نہیں ہے جیسا کہ پہلے سمجھا جاتا تھا بلکہ اس کے لیے دو دیگر بنیادی عناصر 'فاسفورس' اور 'نائٹروجن' بھی ضروری ہیں۔ یہ دونوں عناصر خلیات کی بنیاد بننے والے پروٹینز اور ڈی این اے کی تشکیل میں اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ زیورخ میں سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین نے ’’ نیچر آسٹرونومی ‘‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والے مقالے میں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ زمین پر زندگی کے آغاز کو سمجھنے کے لیے ان دو عناصر پر توجہ مرکوز کرنا انتہائی ضروری ہے۔ مرکز برائے ’’ آغازِ زندگی و پھیلاؤ ‘‘ میں تحقیقی ٹیم کے سربراہ کریگ والٹن نے وضاحت کی کہ سیارے کے مرکز بننے کا مرحلہ انتہائی اہم ہوتا ہے۔ برطانوی اخبار ’’ مرر ‘‘ کے مطابق انہوں نے بتایا ہے کہ سیارے کی تشکیل کے دوران آکسیجن کی مقدار کا بالکل درست ہونا ضروری ہے تاکہ فاسفورس اور نائٹروجن سیارے کی سطح کی تہوں میں موجود رہیں۔ اس سے زندگی کے پیدا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ زمین پر یہ عمل تقریباً 4.6 ارب سال پہلے اس وقت ہوا جب کائناتی دھول اور گیس کا بادل سمٹ کر سورج اور سیاروں کی شکل اختیار کر گیا۔ اس دوران بھاری دھاتیں ڈوب کر زمین کا مرکز بن گئیں۔ ہلکے مادوں سے بالائی تہیں اور قشرِ ارض تشکیل پائے۔ اگر آکسیجن کم ہو تو فاسفورس بہہ کر مرکز میں چلا جاتا ہے اور اگر زیادہ ہو تو نائٹروجن خلا میں ضائع ہو جاتی ہے۔ اس سے سیارہ زندگی کو سہارا دینے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔ محققین نے بتایا ہے کہ سورج سے زمین کا مثالی فاصلہ نہ صرف درجہ حرارت کے لحاظ سے موزوں تھا بلکہ کیمیائی اعتبار سے بھی بہترین ثابت ہوا جس کی وجہ سے زندگی کے لیے تمام ضروری عناصر بیک وقت دستیاب ہو گئے۔ اس کے برعکس مریخ ’’ قابلِ رہائش زون ‘‘ میں ہونے کے باوجود فاسفورس یا نائٹروجن کی اتنی مقدار حاصل نہ کر سکا جو زندگی کو برقرار رکھ سکے۔ ’’ قابلِ رہائش زون ‘‘ سے مراد کسی ستارے کے گرد وہ مخصوص دائرہ ہے جہاں سیارے کی سطح پر مائع پانی کا وجود ممکن ہو۔ اگر سیارہ اپنے ستارے کے بہت قریب ہو تو پانی بخارات بن کر اڑ جاتا ہے اور اگر بہت دور ہو تو جم جاتا ہے۔ یہ تحقیق زمین سے باہر زندگی کی تلاش کے لیے ایک نیا تناظر پیش کرتی ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سیاروں کے کیمیائی پہلو پر توجہ دینا حرارتی عوامل جتنا ہی اہم ہے۔ اس کی مدد سے ماہرینِ فلکیات سورج سے مشابہت رکھنے والے ستاروں پر توجہ مرکوز کر کے زندگی کے لیے موزوں سیاروں کی تلاش کا دائرہ مزید محدود کر سکتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ