امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد امریکہ پہنچنے والی عالمی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ عالمی ٹیرف کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ’انتہائی مایوس‘ ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’عدالت کے کچھ ارکان میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ملک کے مفاد کے لیے سچ کا ساتھ دے سکیں۔‘ ٹرمپ نے ان ججز کی تعریف بھی کی جنھوں نے اختلافی رائے دی ہے۔ امریکی صدر نے سپریم کورٹ پر الزام لگایا کہ اسے ’بیرونی مفادات نے اثر انداز کیا ہے‘۔ تاہم انھوں نے اس دعوے کے حوالے سے کوئی شواہد پیش نہیں کیے۔ خیال رہے کہ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت کے دوران نامزد کیے گئے دو ججز نے بھی عالمی ٹیرف کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد امریکہ دوسرے طریقوں سے ٹیرف وصول کرنے کی کوشش کرے گا۔ انھوں نے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ’کسی بھی ملک سے ایک ڈالر بھی وصول کرنے سے روکا ہے۔۔۔ (یعنی) میں تجارت تباہ کر سکتا ہوں، ملک تباہ کر سکتا ہوں۔ لیکن ان سے فیس وصول نہیں کر سکتا۔‘ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عدالت نے ٹیرف عائد کرنے کو کالعدم قرار نہیں دیا بلکہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاوورز ایکٹ کے استعمال سے متعلق فیصلہ دیا ہے، یعنی سپریم کورٹ نے انھیں اس ایکٹ کے ذریعے ٹیرف عائد کرنے سے روکا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’ملک کو تحفظ دینے کے لیے‘ وہ پھر بھی عالمی ٹیرف عائد کرنے کا منصوبہ جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک صدارتی حکمنامے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت عالمی سطح پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ اس سوال پر کہ کیا جو اب تک ٹیرف سے آمدن حاصل کی گئی ہے اسے واپس کیا جائے گا، ٹرمپ کا جواب تھا کہ ’اس بارے میں بات نہیں ہوئی۔ یہ معاملہ کئی برسوں تک عدالت میں چلے گا۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ہم شاید اگلے پانچ سال تک عدالت میں رہیں گے۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ