پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی ایک تقریب کے دوران دھماکے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔ اس حملے میں امن کمیٹی کے رہنما وحید عرف جگری محسود بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ وحید عرف جگری محسود کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ماضی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان میں شامل تھے اور ٹی ٹی پی کے سابق رہنما حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ وحید عرف جگری محسود نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ اس تقریب میں امن کمیٹی کے اراکین جیسے نور عالم، نور حسن اور مصباح موجود تھے جبکہ وحید عرف جگری محسود امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھی تھے۔ نور عالم اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ شادی کی یہ تقریب مقامی ٹھیکیدار کے بھتیجے کی تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ شادی کی تقریب میں رشتہ دار اور دوست روایتی رقض گتنڑ کر ہے تھے کہ اتنے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا جس میں حملہ آور کا سر مل گیا ہے۔ ضلعی پولیس افسر سجاد احمد صاحبزادہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں جنھیں سول ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ دھماکہ امن کمیٹی کے رہنماؤں کے گھر میں ہوا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ