برسلز: یورپی یونین نے یوکرین کیلئے 105ارب ڈالر کے بلاسود قرض کی منظوری دے دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق قرض آئندہ 2سال میں یوکرین کی فوجی اور معاشی ضروریات کیلئےاستعمال ہو گا۔ قرض کی ضمانت یورپی یونین کے مشترکہ بجٹ کے تحت دی جائے گی۔ یورپی یونین میں منجمد روسی اثاثے فوری طور پر استعمال کرنے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ جرمن چانسلرفریڈرش میرس نے کہا کہ روس ہرجانہ ادانہ کرے تو مستقبل میں منجمد روسی اثاثوں سےقرض واپسی ممکن ہوگی، یوکرین کوقرض دینےکافیصلہ جنگ کے خاتمے کیلئےمضبوط پیغام ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ یوکرین کی مالی مدد کیلئےعملی اور حقیقت پسندانہ حل ہے جب کہ وزیراعظم بیلجیم بارٹ ڈی ویور نے کہا کہ فیصلے سے یورپی یونین میں اتحاد برقرار ،تقسیم سے بچاؤ ممکن ہوا۔ یورپی یونین کے رہنما برسلز میں اس بات پر ووٹنگ کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ آیا وہ اگلے دو سالوں میں یوکرین کی مدد کے لیے تقریباً 200 بلین ڈالر کے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کے قابل ہیں یا نہیں۔ روس کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ وہ منجمد اثاثوں پر ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔ مرکزی بینک نے کہا کہ وہ یورپی بینکوں کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی وصولی کے لیے کام کرے گا۔ اعلان میں کہا گیا کہ بینک آف روس، اپنے مفادات کے تحفظ کے بارے میں اپنے پہلے بیان کردہ مؤقف کے مطابق واضح کرتا ہے کہ وہ یورپی بینکوں سے روسی ثالثی عدالت میں رکھے گئے اثاثوں کے غیر قانونی طور پر استعمال پر ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ