International

یورپی پارلیمنٹ کی عمارتوں میں ایرانی سفارتکاروں اور نمائندوں کے داخلے پر پابندی

یورپی پارلیمنٹ کی عمارتوں میں ایرانی سفارتکاروں اور نمائندوں کے داخلے پر پابندی

یورپی پارلیمنٹ نے ایران کے سفارت کاروں اور دیگر نمائندوں کے اس کی عمارتوں میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے اعلان کیا کہ انھوں نے یہ فیصلہ ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کو پرتشدد دبانے کی وجہ سے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ ’ایسی حکومت کو قانونی حیثیت دینے میں مدد نہیں کرے گی جس نے تشدد، جبر اور قتل پر اپنی بقا قائم کی ہو۔‘ یورپی پارلیمنٹ یورپی یونین کا قانون ساز ادارہ ہے اور اس کا صدر دفتر فرانس میں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments