امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی غصے بھرے ردعمل سے گریز کریں اور ڈاووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر گرین لینڈ کے الحاق سے متعلق ان کے دلائل کو سنیں۔ بدھ کے روز سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کی آمد سے چند گھنٹے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ میں سب سے کہتا ہوں کہ گہری سانس لیں اور ان غصے بھرے ردعمل سے بچیں جو ہم نے دیکھے ہیں اور اس تلخی کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں مزید کہا کہ آپ کیوں نہیں بیٹھتے اور صدر ٹرمپ کی آمد کا انتظار کرتے ہیں اور ان کے دلائل سنتے ہیں؟ دوسری جانب یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان دیر لاین نے کہا کہ گرین لینڈ کے معاملے پر اتحادیوں کے درمیان اختلافات ہمارے مخالفین کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عالم میں جہاں طاقت کا کھلم کھلا استعمال غالب ہو یورپی یونین کو اپنی روایتی محتاط پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ ان یورپی ممالک نے جنہیں گرین لینڈ کے الحاق کی امریکی منصوبہ بندی کی مخالفت کے باعث صدر ٹرمپ کی جانب سے محصولات عائد کرنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے اتوار کے روز اس معاملے پر اپنے مؤقف کے اتحاد کی تصدیق کی تھی۔ برطانیہ ڈنمارک فن لینڈ فرانس جرمنی نیدرلینڈز ناروے اور سویڈن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ محصولات عائد کرنے کی دھمکیاں بحر اوقیانوس کے دونوں اطراف تعلقات کو کمزور کرتی ہیں اور ایک خطرناک بگاڑ کی نشاندہی کرتی ہیں۔ متعدد یورپی رہنماؤں جن میں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں اور ناروے کے وزیر اعظم جوناس گار اسٹور شامل ہیں صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ یورپی یونین نے بھی ڈنمارک کے زیر انتظام اس قطبی جزیرے کو امریکہ میں شامل کرنے یا محصولات کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایک خطرناک بھنور سے خبردار کیا ہے۔ اسی دوران فرانس سویڈن جرمنی ناروے نیدرلینڈز فن لینڈ سلووینیا اور برطانیہ نے ڈنمارک کے زیر اہتمام نیٹو ممالک کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشق کے حصے کے طور پر گرین لینڈ میں عسکری اہلکاروں کو ایک استطلاعی مشن پر بھیجا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ