International

یورپ نے ہمارے منجمد اثاثے استعمال کیے تو۔۔۔ روس کا اہم اعلان

یورپ نے ہمارے منجمد اثاثے استعمال کیے تو۔۔۔ روس کا اہم اعلان

روس کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ وہ منجمد اثاثوں پر ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک نے کہا کہ وہ یورپی بینکوں کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی وصولی کے لیے کام کرے گا۔ اعلان میں کہا گیا کہ بینک آف روس، اپنے مفادات کے تحفظ کے بارے میں اپنے پہلے بیان کردہ مؤقف کے مطابق واضح کرتا ہے کہ وہ یورپی بینکوں سے روسی ثالثی عدالت میں رکھے گئے اثاثوں کے غیر قانونی طور پر استعمال پر ہرجانے کا مطالبہ کرے گا۔ یورپی یونین کے رہنما برسلز میں اس بات پر ووٹنگ کے لیے جمع ہوئے ہیں کہ آیا وہ اگلے دو سالوں میں یوکرین کی مدد کے لیے تقریباً 200 بلین ڈالر کے منجمد روسی اثاثوں کو استعمال کرنے کے قابل ہیں یا نہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کو روسی وزارت دفاع کے سالانہ اجلاس میں ایک جارحانہ تقریر کرتے ہوئے یورپی لیڈروں پر شدید تنقید کی اور انہیں "یورپ کے چھوٹے سور” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لیڈر سابق امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر روسی معیشت کے خاتمے سے فائدہ اٹھانے کی امید رکھتے تھے۔ پوتن نے مغربی ممالک پر الزام عائد کیا کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے جان بوجھ کر یوکرین تنازع کو مسلح تصادم کی طرف دھکیلا تھا۔ انہوں نے کہا "یورپ کے چھوٹے خنزیر نے فوری طور پر سابق امریکی انتظامیہ کے کام میں شمولیت اختیار کی یہ امید کرتے ہوئے کہ وہ ہمارے ملک کے خاتمے سے منافع حاصل کریں گے۔ " روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ روس یوکرین میں اپنے علاقائی اہداف ضرور حاصل کرے گا، وہ چاہے سفارتکاری کے ذریعے ہو یا میدان جنگ میں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments