یوروسٹار نے چھٹیوں میں سفر کے دوران بجلی کے مسئلے پر یورپ کی تمام ٹرینوں کو معطل کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کے مسائل اور پھنسی ہوئی ٹرین نے ریل ٹریفک میں خلل ڈال دیا ہے جس سے برطانیہ کو کانٹیننٹل یورپ سے منسلک کرنے والے انڈر سی سرنگ سے آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔ آپریٹر نے لندن ، پیرس ، ایمسٹرڈیم اور برسلز کے مابین ٹرین کے تمام سفر کو ملتوی کر دیا ہے جس کے بعد مسافر اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے متبادل ذرائع کی تلاش کر رہے ہیں۔ یوروسٹار کے ترجمان نے بتایا کہ "چینل سرنگ میں بجلی کی فراہمی کا ایک مسئلہ تھا جس کے بعد شٹل ٹرین اندر رک گئی اس لیے غیر معینہ مدت تک لندن جانے اور جانے والے تمام سفر معطل کر دیئے گئے ہیں۔” چینل سرنگ کے آپریٹر ، یوروٹنل نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ سرنگ کے ایک حصے میں بجلی کی فراہمی کا مسئلہ شروع ہوا جس سے دونوں سمتوں میں ریل کے ذریعے مسافر اور گاڑیوں کے سفر کو متاثر کیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں