سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی کاجا لاس نے کہا ہے کہ یورپ اب امریکا کی ترجیح نہیں رہا اس لیے اپنی بقا کی جنگ خود لڑنا ہو گی۔ برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کاجا کالاس نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں تبدیلی عارضی نہیں بلکہ مستقل ہے تاریخ میں وہ طاقت زندہ نہیں رہی جس نے سلامتی دوسروں پر چھوڑی۔ کاجا کالاس نے کہا کہ نیٹو کو اپنی طاقت برقرار رکھنے کےلیے مزید یورپی بننا ہو گا طاقت کے ذریعے دنیا کو کنٹرول کرنے کے خطرات حقیقی ہیں، امریکا اتحادی رہے گا مگر یورپ کو دفاعی حکمت عملی خود بنانا ہو گی۔ امریکی صدر ٹرمپ گرین لینڈ معاملے پر نیٹو سے مطمئن ہوگئے، اس سلسلے میں نیا فریم ورک طے پا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو سے مفاہمت ہوگئی، یورپی ملکوں پر مزید ٹیرف عائد نہیں کروں گا۔ مجوزہ حل امریکا اور تمام نیٹو ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ گرین لینڈ سے متعلق ’’گولڈن ڈوم‘‘ منصوبے پر مزید مذاکرات جاری ہیں۔ گولڈن ڈوم پر جیسے ہی پیش رفت ہوگی نئی معلومات جاری کی جائیں گی، گرین لینڈ اور آرکٹک پر ہونے والا ممکنہ معاہدہ نیٹو کے دائرہ کار میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ پر مذاکرات کی براہِ راست نگرانی میں خود کروں گا، نائب صدر جے ڈی وینس گرین لینڈ پر مذاکراتی عمل کا حصہ ہوں گے۔ گرین لینڈ پر نیٹو سے مذاکرات کی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو کرینگے۔ خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ضرورت کے مطابق دیگر حکام بھی مذاکرات میں شامل کیے جائیں گے۔ گرین لینڈ پر امریکی مذاکراتی ٹیم براہ راست مجھے رپورٹ کرے گی۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ