International

یوروپی ممالک نے روسی گیس پر پابندی کی حتمی منظوری دیدی

یوروپی ممالک نے روسی گیس پر پابندی کی حتمی منظوری دیدی

یوروپی ممالک نے روسی گیس پر پابندی کی حتمی منظوری دیدی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے ممالک نے پیر کو برسلز میں ہونے والے اجلاس میں اس قانون کی منظوری دی۔ نئے قانون کے تحت یورپی یونین روسی قدرتی گیس کی درآمد یکم جنوری 2027 سے روک دے گا جبکہ پائپ لائن سے روسی گیس 30 ستمبر 2027 سے مکمل طور پر روک دی جائے گی۔ خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کی یہ پالیسی 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے تقریباً 4 سال بعد روس سے تعلقات منقطع کرنے کے عہد کو قانونی طور پر پابند کرتی ہے۔ دوسری جانب ہنگری نے اس قانون کے خلاف ووٹ دیا، ہنگری کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو یورپی عدالت انصاف میں لے جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments