International

یوکرینی صدر بال بال بچ گئے

یوکرینی صدر بال بال بچ گئے

آئرلینڈ میں اُس وقت سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا جب آئرش بحریہ نے ڈبلن کے شمال مشرق میں، ایئرپورٹ سے تقریباً بیس کلومیٹر دور، یوکرینی صدر زیلنسکی کی فلائٹ روٹ کے قریب پانچ مشکوک ڈرونز کو پرواز کرتے دیکھا۔ آئرش اور یوکرینی میڈیا کے مطابق ڈرونز اسی مقام تک پہنچے جہاں یوکرینی صدر زیلنسکی کے طیارے کے گزرنے کا وقت طے تھا۔ تاہم طیارہ مقررہ وقت سے پہلے لینڈ کرچکا تھا، جس کے باعث صدر کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ یوکرینی حکام کو ڈرونز کے بارے میں مطلع کیا گیا، تاہم صورتحال ایسی نہیں تھی جس میں دورے کی سکیورٹی یا شیڈول میں تبدیلی کی ضرورت پیش آتی۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے کہا ہے کہ اگر یورپ جنگ چاہتا ہے تو روس جنگ کے لیے تیار ہے، ان کے پاس امن کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ روسی صدر نے یورپ پر یوکرین امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا ہے، ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا یورپ کے پاس امن کا کوئی ایجنڈا نہیں، ٹرمپ یوکرین میں بات چیت سے قیام امن کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یورپ کا واحد مقصد ٹرمپ کو یوکرین میں امن قائم کرنے سے روکنا ہے، یورپ اگر زمینی حقائق پر واپسی آئے تو روس خوش آمدید کہے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments