International

یوکرین سے ڈونباس بذریعہ طاقت حاصل کریں گے، پیوٹن

یوکرین سے ڈونباس بذریعہ طاقت حاصل کریں گے، پیوٹن

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ریجن ڈونباس کو بزور طاقت حاصل کرے گا اور وہاں سے یوکرین کی فوج کو نکلنا ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس یوکرین کے حصے ڈونباس کے حصول پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اور یوکرین کی فوج کو وہاں سے ہٹنا ہوگا۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ ڈونباس کا 85 فیصد علاقے اب بھی روسی قبضے میں ہے۔ روسی صدر نے کہا ہے کہ ان کی مجوزہ امریکی منصوبے پر بات چیت ہوئی تھی، لیکن اس منصوبے سے اتفاق کرنا ممکن نہیں تھا۔ دوسری جانب امریکی وفد سے روسی صدر کی ملاقات پر رائے دیتے ہوئے یوکرین کے وزیرِ خارجہ اینڈری سائبھیا نے کہا ہے کہ روسی صدر محض دنیا کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments