یوکرین کی سب سے بڑی نجی توانائی کی فرم نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں روسی ڈرون حملے میں 12 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔ ڈٹیک کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے حملے میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا جو کام ختم ہونے کے بعد مزدوروں کو واپس لے جا رہی تھی۔ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل، سنیچر اور اتوار کی درمیان شب اور اتوار کے روز ہونے والے الگ الگ روسی حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک حملہ یوکرین کے علاقے زپوری زہیا میں زچگی کے ایک ہسپتال پر ہوا۔ اس ڈرون حملے میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حملے کے وقت ہسپتال میں دو خواتین بچوں کو جنم دے رہی تھیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ