International

یوکرین کی صورتحال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں، ٹرمپ کا اعتراف

یوکرین کی صورتحال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں، ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کی صورتحال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں۔ کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں رُکوائی ہیں، نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہو گی، کہا گیا یہ روس یوکرین جنگ رُکوا دیں گے تو نوبیل انعام ملے گا، یوکرین کی صورتحال بہت پیچیدہ ہے، یہ مسئلہ حل کرنا آسان نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان باقی کی 8 جنگوں کو نہیں دیکھا، بھارت پاکستان کی جنگ اور باقی جو میں نے رُکوائیں، مجھے تو ہر ایک جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے لیکن میں لالچی نہیں بننا چاہتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ نوبیل انعام پانے والی خاتون نے بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل انعام کا حقدار تھا، خاتون نے ٹھیک کہا، میں اُن کو سراہتا ہوں۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ مجھے ان باتوں کی پروا نہیں، مجھے جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی پروا ہوتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments