International

یوکرین کا روس پر بڑا ڈرون حملہ، صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اُٹھی

یوکرین کا روس پر بڑا ڈرون حملہ، صنعتی تنصیب میں آگ بھڑک اُٹھی

یوکرین کے ایک ڈرون حملے کے باعث جنوبی روس کے بندرگاہی شہر روستووف میں ایک صنعتی تنصیب پر دو مقامات پر آگ بھڑک اُٹھی۔ جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے اور رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے علاقے روستووف کے گورنر نے بتایا کہ مار گرائے گئے ڈرونز کا ملبہ رہائشی اپارٹمنٹس پر گرنے سے چار افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک چار سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ گورنر کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس صنعتی تنصیب کی نوعیت بتانے سے گریز کیا جس میں آگ لگی۔ روستووف کے میئر کا کہنا تھا کہ متاثرہ اپارٹمنٹس کے مکینوں کے لیے عارضی رہائش کا انتظام کر دیا گیا ہے۔ حملے کے مکمل اثرات کے بارے میں فوری طور پر کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئیں، جبکہ یوکرین کی جانب سے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ یوکرین اس سے قبل بھی روس کے اندر ڈرون حملے کرتا رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں کا مقصد روس کی فوجی اور توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور یوکرینی شہروں پر جاری روسی حملوں کا جواب دینا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments