یوکرین نے روس کے بیلسٹک میزائل پلانٹ پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے شمالی علاقے میں میزائل پلانٹ کو یوکرینی ساختہ فلیمنگو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ روسی پلانٹ میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اور شارٹ رینج بیلسٹک میزائل تیار کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ روسی علاقے سمارا میں گیس پروسیسنگ پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ یوکرینی فوج کے مطابق اس حملے میں مقامی طور پر تیار کردہ فلیمنگو میزائل استعمال کیے گئے اور ہدف بنایا گیا پلانٹ یوکرین سے تقریباً 1,400 کلومیٹر (800 میل) کے فاصلے پر واقع تھا۔ روسی نیوز ٹیلیگرام چینل آسترا نے رپورٹ کیا کہ نشانہ بننے والا مقام ووٹکنسک مشین بلڈنگ پلانٹ تھا، جو سرکاری ملکیت کا کارخانہ ہے اور اسکندر میزائلی سسفم سمیت جوہری صلاحیت رکھنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کرتا ہے۔ مقامی رہائشیوں کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں علاقے سے سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دیا، جبکہ ووٹکنسک شہر میں کئی عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ روس نے حملے کے بعد خطے کے کئی ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کر دیا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب امریکا کی ثالثی میں ماسکو اور کیف کے درمیان ہونے والے مذاکرات بدھ کے روز کسی پیشرفت کے بغیر ختم ہو گئے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ