روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کو یوکرین جنگ بندی کے پرامن حل کے لیے امریکی تجاویز موصول ہوگئیں۔ پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ تنازع کے پرامن حل کی بنیاد ہو سکتا ہے، منصوبے کی تفصیلات پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین کے ساتھ جمعرات تک امن معاہدہ قبول کر نے کی ڈیڈ لائن دے دی اور کہا کہ جمعرات کا دن مناسب ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کو حفاظتی ضمانت دینے کیلئے نیٹو کے آرٹیکل 5 کے طرز پر حفاظتی یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔ نیٹو کے آرٹیکل 5 کے مطابق کسی رکن ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔ جنگ بندی مسودے کے مطابق معاہدہ دستخط کے بعد 10 سال نافذ العمل رہے گا۔ ادھر یوکرین برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے ملکر جنگ بندی کی اپنی تجاویز لانے پر کام کررہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی