International

یو اے ای نے یمن میں سعودی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزام کی تردید کر دی

یو اے ای نے یمن میں سعودی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزام کی تردید کر دی

متحدہ عرب امارات نے اس امر کی براہ راست تردید کی ہے کہ اس کی طرف سے کسی یمنی فریق کو فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات دی جا رہی ہیں؛ جو سعودی عرب کے لیے نقصان کا باعث بنے۔ متحدہ عرب امارات نے اس تردیدی بیان کے ساتھ ہی اس بات کا بھی پرزور انداز میں اظہار کیا ہے کہ مملکت کی خودمختاری کا امارات کو مکمل احترام ہے۔ بیان میں ان الزامات کی بھی تردید کی گئی ہے جس میں یمن کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں کہا گیا تھا کہ ذمہ داری کے ساتھ چیزوں کو ڈیل کیا جائے اور کشیدگی کو بڑھنے نہ دیا جائے۔ اس سے پہلے منگل ہی کے روز سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے اٹھائے گئے بعض اقدامات پر اظہار مایوسی کیا اور کہا تھا کہ جنوبی یمن میں عبوری کونسل کو سعودی عرب سے جڑے سرحدی علاقوں میں آپریشنز کے لیے کہا گیا تو یہ اقدامات مملکت کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہوں گے۔ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کی اس درخواست پر عمل کرے اور 24 گھنٹوں کے دوران اپنی فوج کو یمنی علاقوں سے نکالے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments