International

یو اے ای حکومت نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا الرٹ جاری کردیا

یو اے ای حکومت نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا الرٹ جاری کردیا

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی اور دبئی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے کو ناکارہ بنایا جارہا ہے۔ یو اے ای حکومت نے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جسے فوری طور پر قابو میں لے لیا گیا۔ دبئی میڈیا آفس نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی کے باعث بڑے نقصان سےبچ گئے۔ ڈرون قونصل خانے کے پارکنگ ایریا سے ٹکرایا، جس کے باعث محدود پیمانے پر آگ لگی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں قونصل خانے کے قریب سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا، تاہم حکام نے تصدیق کی کہ آگ جلد بجھا دی گئی۔ واقعے کے بعد قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments