International

یمن نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا

یمن نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا

یمنی صدارتی قیادت کونسل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب اتحاد کی یمنی بندرگاہ مکلا پر ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازوسامان کی اسمگلنگ کرنے والے دو جہازوں کو نشانہ بنانے کے بعد سامنے آیا۔ یہ جہاز متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ سے بلا اجازت مکلا بندرگاہ میں داخل ہوئے تھے۔ ترجمان اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمنی صدارتی قیادت کونسل کے صدر کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔ سعودی عرب نے یو اے ای سے 24 گھنٹوں میں یمن سے افواج نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں امارات کی جانب سے علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت سعودی عرب کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن کے امن کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہے۔ دانش مندی، اخوت، حسنِ ہمسائیگی اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو ترجیح دی جائے گی۔ سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اُمید ہے متحدہ عرب امارات ایسے اقدامات کرے گا جو دونوں برادر ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے تحفظ اور خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کا باعث بنیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments