صنعا(: یمن کے وزیراعظم سالم صالح بن بریک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یمن کی صدارتی قیادت کی کونسل نے وزیراعظم کا استعفیٰ باضابطہ طور پر قبول کر لیا، جس کے بعد فوری طور پر نئی قیادت کے تقرر کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ملک کے موجودہ وزیر خارجہ ڈاکٹر شائع محسن الزندانی کو یمن کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو ایسے وقت میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جب یمن پہلے ہی شدید سیاسی، عسکری اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ نئی تقرری سے متعلق حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر الزندانی سفارتی تجربہ رکھتے ہیں اور موجودہ حالات میں ان کی قیادت یمن کیلئے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ یمن میں حالیہ مہینوں کے دوران سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند گروپ جنوبی عبوری کونسل نے یمن کے جنوبی اور مشرقی علاقوں کے بڑے حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق یہ گروپ سعودی عرب کی سرحد کے قریب تک پہنچ گیا تھا، جس پر سعودی حکومت نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ