یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملوں میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یمن کے حوثی باغیوں کی وزارت صحت کے مطابق اتوار کی رات امریکا نے دارالحکومت صنعا کے ضلع فروا میں ایک بازار اور رہائشی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ یمنی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات وسطی صوبہ مارب، مغربی شہر الحدیدہ اور شمالی علاقے صعدہ میں بھی امریکی فضائی حملے کیے گئے۔ان حملوں میں جانی نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔ یاد رہے کہ امریکی فوج یمن پر گزشتہ ایک ماہ سے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی کارروائیاں کر رہی ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ وہ حوثی دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ خلیج میں بین الاقوامی جہاز رانی پر حملے روکے جا سکیں۔ اس سے قبل جمعرات کو یمن کی راس عیسیٰ آئل پورٹ پر فضائی حملے میں 80 افرادجاں بحق جبکہ 150 زخمی ہوگئے تھے۔ دوسری جانب حوثی باغی بھی نہ صرف امریکی فوجی جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں بلکہ اسرائیل پر بھی حملے کر چکے ہیں۔ حوثی باغی ان کارروائیوں کو غزہ کے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیتے ہیں۔ حوثیوں نے اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد بحیرہ احمر، خلیج عدن اور اسرائیلی سرزمین کی جانب جانے والے جہازوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔ تاہم جنوری میں عارضی جنگ بندی کے دوران یہ حملے روک دیے گئے تھے۔ مارچ کے آغاز میں اسرائیل نے غزہ کی تمام تر رسد بند کر دی اور 18 مارچ کو اپنی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دیں، جس سے مختصر جنگ بندی بھی ختم ہو گئی۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ دوبارہ شروع ہونے پر حوثیوں نے بحری جہازوں پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دی، جس کے بعد امریکا نے بھی ان پر فضائی حملوں کا آغاز کیا۔
Source: social media
اسرائیلی فوج: شام کے اہم مقامات پر ہمارا کنٹرول ہے
'دونوں ترقی کریں گے، دولت کمائیں گے' ٹرمپ روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے کیلئے پر اُمید
یمن کے دارالحکومت صنعا میں امریکی فضائی حملے، 12 افراد جاں بحق، 30 زخمی
امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین
سعودی سائنسدانوں نے بحیرہ احمر کی مرجان کی چٹانوں میں غیر متوقع ماحولیاتی نظام دریافت کرلی
ایسٹر جنگ بندی کے خاتمے کے فوراً بعد روس نے ڈرونز سے متعدد یوکرینی شہروں کو نشانہ بنایا: یوکرین کا دعویٰ
اسرائیل اور فرانس کے بیچ سرد جنگ شروع،27ارکان پارلیمنٹ اور مقامی رہنماؤں کا وزیرہ عین وقت پرکیا منسوخ
حج 2025؛ شدید گرمی اور لُو سے بچنے کیلیے انتظامات مکمل؛ خصوصی ہدایات جاری
جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، چین کا امریکا کو کرارا جواب
غزہ پر اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں آج مزید 39 فلسطینی شہید
غزہ میں قید اسرائیلیوں کی واپسی حکومت کا سب سے اہم ہدف نہیں: اسرائیلی وزیر کا اعتراف
نیتن یاہو کی اپنے بیٹے کی مہندی پارٹی میں شرکت، ویڈیو نے تنازع پیدا کردیا
پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟
کسٹم ٹیرف لڑائی: چینی ایئر لائن کیلئے بنایا گیا طیارہ بوئنگ کمپنی کو واپس