حج کی آمد آمد ہے اور اس دوران اللہ کے مہمانوں کی خاطرداری کے لیے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ نے حاجیوں کی صحت کو مقدم رکھتے ہوئے متوقع شدید گرمی اور لُو کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ اس حوالے سے 'حج آگاہی مرکز' کے تعاون سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ مہم میں حجاج کو سورج کی تپش اور گرمی سے بچاؤ کے حوالے سے معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزارت نے ایک حفاظتی کتابچہ بھی شائع کیا ہے جس میں تین اہم حفاظتی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ حاجیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر دن کے وقت باہر نہ نکلیں اور اگر بہت ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں یا چھتری کا استعمال کریں۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پانی کا استعمال زیادہ رکھیں اور پسینہ بہنے سے روکیں۔ سایہ دار مقامات پر آرام کریں۔ علاوہ ازیں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے سخت جسمانی کام نہ کریں۔ پُرسکون رہیں اور شدید گرمی میں جلد بازی سے گریز کریں۔ خیال رہے کہ پہلے ہی حاجیوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے دونوں مقدس مساجد خصوصی اتظامات کیے گئے ہیں۔ جس کے تحت زیادہ سے زیادہ سایہ دار مقامات تیار کیے گئے ہیں۔ پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے اور فضا میں پانی چھڑکاؤ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں برس 25 لاکھ افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے جو کہ ایک ریکارڈ ہوگا۔
Source: social Media
غزہ کے 14 ہزار بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے، اقوام متحدہ
برطانیہ : اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی صورتحال پر سفیر کی طلبی
مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کے غائب ہونے کا خطرہ ہے: یو این سیکرٹری جنرل
اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا کا دونوں ممالک پر زور
چین کا ایک اور کمال، 8 ہزار فٹ کی بلندی پر 3 کھرب لیٹر پانی ذخیرہ کرنے والا ڈیم تیار
غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، چین
ماسکو کی براہ راست رابطے کی تردید، زیلنسکی امن مذاکرات سے ٹرمپ کے جڑے رہنے کے خواہش مند
سعودی عرب: حج سیکیورٹی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کرلیا
غزہ میں اسرائیل نے جارحیت جاری رکھی تو پابندیاں لگائیں گے: فرانس، برطانیہ، کینیڈا کا اعلان
ہندستان کے ساتھ تنازع کے بعد پاکستان کی کابینہ نے عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی
غزہ مذاکرات بنیادی اختلافات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے: قطر
امریکہ کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات مشکوک ہیں: ایرانی سپریم لیڈر