اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے مطابق اسرائیل اس وقت دوحہ سے اپنے مذاکراتی وفد کی واپسی پر غور کر رہا ہے۔ قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے منگل کو کہا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے دوحہ میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات فریقین کے درمیان بنیادی اختلافات کی وجہ سے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ قطری وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دوحہ میں ہونے والے مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں کیونکہ فریقین کے درمیان بنیادی خلیج موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ ایک فریق جزوی معاہدے کی تلاش میں ہے جو ایک جامع معاہدے کا باعث بن سکتا ہے اور دوسرا فریق صرف ایک بار کے معاہدے کی تلاش میں ہے تاکہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے جنگ ختم کرلی جائے ہم اس بنیادی خلیج کو پُر نہیں کر سکے۔ قطری وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں میں شدت سے علاقے میں امن کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا قطر مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ یہ بیانات اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کا ملک غزہ کی پوری پٹی پر کنٹرول حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 19 ماہ کی جنگ کے بعد تباہ شدہ علاقے میں اپنی فضائی کارروائیوں اور زمینی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے۔
Source: social media
صرف معمولی خوراک اور دوائیں غزہ میں داخل ہوں گی،غزہ کو ملبے میں بدل دیں گے:اسرائیلی اعلان
جنگ بندی اور کشمیر پر بیان تک صدر ٹرمپ نے ایک خیر خواہ دوست کا کردار ادا کیا: پاکستان
یقین ہے روس اور یوکرین سیز فائر کیلئے فوری بات چیت شروع کردیں گے، صدر ٹرمپ
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث اسرائیل کو 'یورو ویژن' سے باہر رکھا جائے ، سپین
سوڈان کے آرمی چیف نے ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا
غزہ جنگ بند کرو ورنہ امریکی حمایت سے محروم ہوجاؤ گے: ٹرمپ کا نیتن یاھو کو سخت پیغام
سعودی عرب: حج سیکیورٹی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کرلیا
امریکہ اور متحدہ عرب امارات ' میجر ڈیفنس پارٹنر' بننے پر متفق ہو گئے
برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل پر تنقید حماس کے لیے انعام ہے: بنجمن نیتن یاھو
فرانس کا ایمیزون کے جنگل میں ہائی سیکیورٹی جیل کھولنے کا اعلان
غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، چین
ماسکو کی براہ راست رابطے کی تردید، زیلنسکی امن مذاکرات سے ٹرمپ کے جڑے رہنے کے خواہش مند
غزہ مذاکرات بنیادی اختلافات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے: قطر
چین کا ایک اور کمال، 8 ہزار فٹ کی بلندی پر 3 کھرب لیٹر پانی ذخیرہ کرنے والا ڈیم تیار