International

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث اسرائیل کو 'یورو ویژن' سے باہر رکھا جائے ، سپین

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث اسرائیل کو 'یورو ویژن' سے باہر رکھا جائے ، سپین

سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ گانوں کے مقابلے 'یورو ویژن' سے اسرائیل کو باہر رکھا جائے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے تناظر میں کیا ہے۔ وزیراعظم نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا 'فلسطینی غزہ میں اسرائیل کی بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔' خیال رہے یوکرین کے ساتھ 2022 سے جاری روسی جنگ کی وجہ سے روس 'یورو ویژن' مقابلوں سے باہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا 'اسرائیل کو غزہ میں جنگ جاری رکھنے کی وجہ سے یورو ویژن میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ ہم ثقافت میں دوہرے معیار کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔' 'یورو ویژن' کے فائنل سے پہلے ہسپانوی پبلک براڈ کاسٹر نے فلسطینیوں کے حق میں ایک پیغام نشر کیا ہے۔ یہ اس کے باوجود کیا گیا ہے کہ یورو ویژن کے منتظمین نے مقابلوں میں غزہ کا حوالہ و تذکرہ کرنے سے منع کیا ہے۔ ماہ اپریل میں 'آر ٹی وی ای' نے یورو ویژن منتظمین کو خط لکھا کہ انہیں غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تشویش کا سامنا ہے۔ نیز اسرائیل کی یورو ویژن میں شرکت کے حوالے سے بھی خط میں ذکر کیا گیا کہ غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی سے قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ خیال رہے سپین نے گزشتہ سال فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا تھا۔ ہفتہ کے روز عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سپین نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو روکا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تجویز پیش کرے گا۔ تاکہ بین الاقوامی عدالت انصاف غزہ کے فلسطینیوں تک انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ترسیل ممکن بنانے کے لیے اسرائیل پر بین الاقوامی ذمہ داری سے متعلق عائد کرے غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں 53339 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تر تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments