اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک سرنگ کا راستہ تباہ کر دیا ہے۔ یہ کارروائی جاری فوجی آپریشن "عربات جدعون" کے تحت کی گئی۔ اس نام سے پورے غزہ میں آپریشن جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں عام شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان آفیخای ادرعی نے "ایکس" پر جاری بیان میں کہا کہ گولانی بریگیڈ کی فورسز نے خان یونس اور رفح کے درمیان واقع موراج کے راستے میں حماس کے مبینہ انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ ان کے بہ قول اس دوران درجنوں سرنگوں کے داخلی راستے بھی دریافت کیے گئے ہیں۔ ادرعی نے دعویٰ کیا کہ فوج نے خان یونس کے شہریوں کو مغرب کی جانب المواصی منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے اور فوجی کارروائیوں میں غیر معمولی شدت آئی ہے۔ ان کے مطابق گذشتہ چند گھنٹوں میں 160 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حملے اسرائیلی انٹیلیجنس، جنوبی کمانڈ اور شاباک کی مشترکہ رہنمائی میں کیے جا رہے ہیں جن کا مقصد مبینہ عسکری تنصیبات کو تباہ کرنا اور مسلح افراد کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے شمالی غزہ میں ٹینک شکن راکٹ داغنے کے مراکز، جنگجوؤں کے گروہ اور فوجی عمارتوں کو نشانہ بنانے کا ذکر کیا۔ جب کہ وسطی غزہ میں زیر زمین راستوں اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کی جگہوں پر حملے کیے گئے۔ اسی طرح جنوبی غزہ میں بھی مشتبہ جنگجوؤں، بارودی مواد سے بھرے مراکز اور کمانڈ رومز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے مکمل رقبے پر کنٹرول حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں وسعت لائی جا رہی ہے تاکہ حماس کی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل، حماس کو امدادی سامان کی لوٹ مار سے روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک خصوصی اسرائیلی یونٹ نے خان یونس کے وسطی علاقے میں داخل ہو کر اسرائیلی قیدیوں کی تلاش کی، جس دوران ان کے اہلکار فلسطینی خواتین مہاجرین کا روپ دھارے ہوئے تھے۔ اسرائیل نے گذشتہ روز غزہ میں اپنی زمینی کارروائی کو وسعت دینے کا باضابطہ اعلان کیا تھا، اور فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب یہ کارروائیاں شمالی اور جنوبی دونوں محاذوں پر جاری ہیں۔ اسرائیلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ اس فوجی دباؤ کے ذریعے حماس کو مذاکرات کی میز پر مزید رعایتیں دینے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔
Source: Social Media
’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘: پرتگال میں انڈین سفارتخانے کا بینرز آویزاں
خان یونس کو خالی کرنے کاحکم، رفح میں سرنگ کا راستہ تباہ، غزہ پر اسرائیلی کارروائی میں شدت
قیدیوں کی بازیابی کے لیے ... اسرائیلی فوجی زنانہ لباس میں خان یونس میں داخل
مصری فضائیہ کا طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق
جدہ میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں 136 فلسطینی شہید
خان یونس کو خالی کرنے کاحکم، رفح میں سرنگ کا راستہ تباہ، غزہ پر اسرائیلی کارروائی میں شدت
ایمنیسٹی انٹرنیشنل کو ناپسندیدہ تنظیم قرار دے کر روس نے پابندی عائد کر دی
غزہ میں فوجی آپریشن میں توسیع کے بعد امریکی نائب صدر کا دورہ اسرائیل منسوخ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر سعودی عرب کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں مذمت
چیچن رہنما رمضان قادروف کے استعفے اور جانشین سے متعلق اہم انکشاف
سوڈان کے آرمی چیف نے ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا
جنگ بندی اور کشمیر پر بیان تک صدر ٹرمپ نے ایک خیر خواہ دوست کا کردار ادا کیا: پاکستان
یقین ہے روس اور یوکرین سیز فائر کیلئے فوری بات چیت شروع کردیں گے، صدر ٹرمپ