International

’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘: پرتگال میں انڈین سفارتخانے کا بینرز آویزاں

’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘: پرتگال میں انڈین سفارتخانے کا بینرز آویزاں

پرتگال میں انڈیا کے سفارتخانے کے باہر پاکستانیوں کی جانب سے احتجاج کے جواب میں سفارتخانے نے عمارت کے باہر ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘ کے بینرز آویزاں کر دیے۔ انڈین سفارتخانے کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈین چانسری کی عمارت کے قریب پاکستانی شہریوں کی طرف سے منعقد کیے گئے احتجاج کا ’آپریشن سندور‘ کے ساتھ سختی سے جواب دیا گیا ہے۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے انڈیا مرعوب نہیں ہوگا۔ ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں انڈین چانسری کی عمارت پر پوسٹر آویزاں دکھائی دے رہے ہیں جن پر لکھا ہے کہ ’آپریشن سندور ختم نہیں ہوا۔‘ بیان میں سفارت خانے کی عمارت اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے میں تعاون کے لیے پرتگال کی حکومت اور اس کی پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments