International

غزہ میں فوجی آپریشن میں توسیع کے بعد امریکی نائب صدر کا دورہ اسرائیل منسوخ

غزہ میں فوجی آپریشن میں توسیع کے بعد امریکی نائب صدر کا دورہ اسرائیل منسوخ

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر "جے ڈی وینس" نے اسرائیل کا منگل کو مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ ان کا یہ فیصلہ غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی میں شدت کے باعث سامنے آیا۔ امریکی نیوز ویب سائٹ "اکسیوس" سے بات کرتے ہوئے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ وینس نہیں چاہتے تھے کہ تل ابیب اور خطے کے دیگر ممالک ان کے دورے کو اسرائیلی کارروائی کی حمایت کے طور پر لیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امریکہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے لیے حماس سے بات چیت کر رہا ہے۔ جے ڈی وینس نے بہ ظاہر اپنے دورے کی منسوخی کی وجہ "انتظامی معاملات" کو قرار دیا تاہم ایک اور امریکی اہلکار نے اکسیوس کو بتایا کہ اصل مسئلہ انتظامی نہیں بلکہ کچھ اور تھا۔ امریکی نائب صدر نے ویٹی کن میں پوپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اسرائیل جانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، جس کی اطلاع امریکی انتظامیہ نے ہفتے کے روز اسرائیلی حکومت کو دی تھی۔ اتوار کو امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان مزید بات چیت بھی ہوئی تاکہ ممکنہ دورے کی تیاری کی جا سکے۔ تاہم چند گھنٹوں بعد وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اگرچہ سکیورٹی اداروں نے مختلف ممالک کے دورے کے لیے متبادل منصوبے تیار کیے تھے لیکن وینس کے کسی اور ملک کے دورے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انتظامی رکاوٹوں کی وجہ سے یہ دورہ روم کے بعد ممکن نہ ہو سکا اور نائب صدر آج پیر کو واشنگٹن واپس چلے جائیں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز "مركبات جدعون" کے نام سے ایک بڑی زمینی کارروائی کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کیا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد غزہ کی پوری آبادی، جو تقریباً بیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے کو ایک نام نہاد "انسانی زون " کی طرف منتقل کرنا اور علاقے کے بیشتر حصے کو مسمار کرنا بتایا جا رہا ہے۔ اتوار کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس زمینی کارروائی کا آغاز غزہ کی کئی جگہوں پر ہو چکا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک ممکنہ معاہدے پر آمادگی ظاہر کی، جس کے ذریعے غزہ میں جنگ بندی ہو سکتی ہے تاہم ان کی شرط یہ تھی کہ حماس کا مکمل خاتمہ اور غزہ کو غیر مسلح علاقہ بنایا جائے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس فوجی کارروائی کا مقصد حماس پر دباؤ ڈالنا ہے تاکہ وہ اپنے زیر قبضہ یرغمالیوں کو رہا کرے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments