International

غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر سعودی عرب کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں مذمت

غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر سعودی عرب کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں مذمت

سعودی وزارت خارجہ نے شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی قبضے کے فوجی دائرے کو وسعت دینے اور بڑے پیمانے پر قبضے کی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے اسے بین الاقوامی برادری کی خواہشات، انسانی حقوق کے قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے خلاف قرار دیا ہے۔ مملکت کے مطابق یہ اقدام خطے میں امن و استحکام کے مواقع کو ختم کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ سعودی عرب نے اپنے بیان میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں کی بھرپور مذمت اور مخالفت دہراتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات فلسطینی شہریوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں اور غزہ کے عوام کی انسانی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان واضح، بلا جواز اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھنا نہایت خطرناک ہے، اور یہ سب کچھ "برادر فلسطینی عوام" کے خلاف ہو رہا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments