اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بتسلئیل سموتریچ نے پیر کے روز ایک متنازعہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کو صرف "کم سے کم خوراک اور دوا" فراہم کی جائے گی، اور یہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ "حماس تک ان میں سے کچھ نہیں پہنچے گا"۔ ان کا کہنا تھا:کہ"ہم گذشتہ ڈیڑھ سال سے غزہ کو مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں اور اُسے ملبے کا ڈھیر بنا دیں گے۔ فوج ایک پتھر بھی اپنی جگہ پر نہیں چھوڑے گی"۔ سموٹریچ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ "غزہ کے شہریوں کو جنوبی حصے میں دھکیلا جائے گا اور وہاں سے وہ تیسرے ممالک منتقل ہوں گے"۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے بھی پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں قحط کی صورتحال نہیں پیدا ہونے دے گا، تاکہ "جنگ کے اہداف حاصل کیے جا سکیں"۔ ان کے بقول اگر غزہ میں بھوک کی شدت بڑھی تو اسرائیل عالمی حمایت کھو دے گا اور "سفارتی مصلحتوں" کے تحت اسے ایسا کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔ نیتن یاھو کے دفتر کی جانب سے ایک روز قبل اعلان کیا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں صرف "ناگزیر ضرورت کی مقدار" میں خوراک داخل ہونے کی اجازت دے گا، حالانکہ مارچ کے آغاز سے اب تک اسرائیل نے تمام انسانی امداد کا داخلہ روک رکھا ہے۔ عالمی ادارے اور اقوام متحدہ مسلسل خبردار کر رہے ہیں کہ اگر فوری اقدام نہ کیا گیا تو غزہ میں قحط کی ہولناک لہر پھیل سکتی ہے۔ خوراک کی شدید قلت اور بارڈر کراسنگ کی مسلسل بندش کے باعث لاکھوں جانیں خطرے میں ہیں۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کی 12 مئی 2025ء کو جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پورا غزہ شدید قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی سے ستمبر 2025 ءکے درمیان 4 لاکھ 70 ہزار افراد "قحط کے بدترین درجے" (مرحلہ پنجم) کا سامنا کریں گے، جو کہ پچھلے تخمینوں کے مقابلے میں 250 فیصد اضافہ ہے۔
Source: social media
’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا‘: پرتگال میں انڈین سفارتخانے کا بینرز آویزاں
خان یونس کو خالی کرنے کاحکم، رفح میں سرنگ کا راستہ تباہ، غزہ پر اسرائیلی کارروائی میں شدت
قیدیوں کی بازیابی کے لیے ... اسرائیلی فوجی زنانہ لباس میں خان یونس میں داخل
مصری فضائیہ کا طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق
جدہ میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوجی حملوں میں 136 فلسطینی شہید
خان یونس کو خالی کرنے کاحکم، رفح میں سرنگ کا راستہ تباہ، غزہ پر اسرائیلی کارروائی میں شدت
ایمنیسٹی انٹرنیشنل کو ناپسندیدہ تنظیم قرار دے کر روس نے پابندی عائد کر دی
غزہ میں فوجی آپریشن میں توسیع کے بعد امریکی نائب صدر کا دورہ اسرائیل منسوخ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر سعودی عرب کی جانب سے سخت ترین الفاظ میں مذمت
چیچن رہنما رمضان قادروف کے استعفے اور جانشین سے متعلق اہم انکشاف
سوڈان کے آرمی چیف نے ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا
جنگ بندی اور کشمیر پر بیان تک صدر ٹرمپ نے ایک خیر خواہ دوست کا کردار ادا کیا: پاکستان
یقین ہے روس اور یوکرین سیز فائر کیلئے فوری بات چیت شروع کردیں گے، صدر ٹرمپ