International

جنگ بندی اور کشمیر پر بیان تک صدر ٹرمپ نے ایک خیر خواہ دوست کا کردار ادا کیا: پاکستان

جنگ بندی اور کشمیر پر بیان تک صدر ٹرمپ نے ایک خیر خواہ دوست کا کردار ادا کیا: پاکستان

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں پاکستانی بحریہ کے فوجی جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خیرخواہ دوست کا کردار ادا کیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ’سلگتی آگ کو صدر ٹرمپ نے بھانپا اور ’مین آف پیس‘ بن کر سامنے آئے۔ انھوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے میں صدر ٹرمپ، ان کے ساتھیوں اور ٹیم نے صدق دل سے کام کیا اور جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہباز شریف نے صدر ٹرمپ سے متعلق بتایا کہ ’یہاں تک کہ انھوں نے کہا کہ وہ کشمیر سے متعلق بھی اپنا مخلصانہ کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘ وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ آپ کی بہادری کے بدولت پاکستان کو اس مقام پر دوبارہ لا کھڑا کیا ہے۔ اب دنیا ایک بار پھر پاکستان اور انڈیا کا موازنہ کر رہی ہے۔‘ وزیراعظم نے کہا کہ ’آج ہمارا دشمن خود اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ پاکستان نیوزی نے خلیج فارس، بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے، یہ آپ سب کی اور پوری قوم کی فتح ہے۔‘

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments