واشنگٹن اور ابو ظہبی نے اعلان کیا ہے کہ دونوں مملکتوں نے اس امر پر اتفاق کیا ہے دونوں اب میجر ڈیفنس پارٹنر ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات کو میجر ڈیفنس پارٹنر کا درجہ دینے کے لیے سابق صدر جوبائیڈن کے دور میں پچھلے سال نامزد کیا گیا تھا۔ اب دونوں ملکوں نے اس سلسلے میں باضابطہ اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں خواہش کے اظہار کے لیے ایک خط پر امارات کے وزیر مملکت برائے دفاعی امور محمد مبارک المزروئی اور پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ نے پچھلے ہفتے دستخط کیے تھے۔ اس خط کی رو سے اس خواہش کا اظہار ہوتا ہے کہ دونوں ملک اس کمٹمنٹ کو شیئر کرتے ہیں کہ وہ ایک روڈ میپ پر متفق ہیں جو دونوں ملکوں کے درمیان فوجی و دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے رہنمائی کرے گا۔ نیز طویل مدتی دفاعی روابط دونوں ملکوں کے درمیان جاری رہیں گے۔ اس دستخط شدہ خط کے مطابق دونوں طرف سے مرحلہ وار بنیادوں پر ایک فریم ورک تشکیل دیا جائے گا جو دفاعی شعبے میں جدت کی بنیاد پر ہونے والی پیش رفت کو باہمی اشتراک سے بڑھائے گا۔ امریکہ کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اس موقع پر دونونں ملکوں کے درمیان ایک سٹریٹجک انیشیٹو کا بھی اعلان کیا ہے۔ جسے یو ایس ڈیفنس ائنوویشن یونٹ اور امارات کی توازن کومسل دیکھے گی۔تاکہ دونوں ملک میں فوجی و دفاعی ریسرچ اور اختراع کے فوجی میدان میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ اس اتفاق کے نتیجے میں دوطرفہ دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری بھی شامل ہوگی۔ اس سلسلے میں جاری کیے گیۓ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارٹنر کے طور پر نامزد کرنا باہمی اعتماد، مشترکہ مقاصد اور علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے۔
Source: social media
صرف معمولی خوراک اور دوائیں غزہ میں داخل ہوں گی،غزہ کو ملبے میں بدل دیں گے:اسرائیلی اعلان
جنگ بندی اور کشمیر پر بیان تک صدر ٹرمپ نے ایک خیر خواہ دوست کا کردار ادا کیا: پاکستان
یقین ہے روس اور یوکرین سیز فائر کیلئے فوری بات چیت شروع کردیں گے، صدر ٹرمپ
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث اسرائیل کو 'یورو ویژن' سے باہر رکھا جائے ، سپین
سوڈان کے آرمی چیف نے ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا
غزہ جنگ بند کرو ورنہ امریکی حمایت سے محروم ہوجاؤ گے: ٹرمپ کا نیتن یاھو کو سخت پیغام
سعودی عرب: حج سیکیورٹی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کرلیا
امریکہ اور متحدہ عرب امارات ' میجر ڈیفنس پارٹنر' بننے پر متفق ہو گئے
برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل پر تنقید حماس کے لیے انعام ہے: بنجمن نیتن یاھو
فرانس کا ایمیزون کے جنگل میں ہائی سیکیورٹی جیل کھولنے کا اعلان
غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، چین
ماسکو کی براہ راست رابطے کی تردید، زیلنسکی امن مذاکرات سے ٹرمپ کے جڑے رہنے کے خواہش مند
غزہ مذاکرات بنیادی اختلافات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے: قطر
چین کا ایک اور کمال، 8 ہزار فٹ کی بلندی پر 3 کھرب لیٹر پانی ذخیرہ کرنے والا ڈیم تیار