International

واشنگٹن کا جنوبی امریکہ میں حزب اللہ کے نیٹ ورک کا بتانے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان

واشنگٹن کا جنوبی امریکہ میں حزب اللہ کے نیٹ ورک کا بتانے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان

واشنگٹن نے جنوبی امریکہ میں لبنانی جماعت حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورکس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 10 ملین ڈالر تک کے ایک بھاری انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے "انصاف کے لیے انعامات" پروگرام کے سرکاری اکاؤنٹ نے پلیٹ فارم "ایکس" پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ حزب اللہ لبنان میں اپنے صدر دفتر سے دور علاقوں میں بھی سرگرم ہے اور ان علاقوں میں جنوبی امریکہ بھی شامل ہے۔ جنوبی امریکہ میں حزب اللہ کا مالیاتی نیٹ ورک خاص طور پر ارجنٹائن، برازیل اور پیراگوئے کے درمیان واقع سہ ملکی سرحد کے علاقے میں موجود ہے۔ یہ نیٹ ورک منی لانڈرنگ، منشیات کی سمگلنگ، امریکی ڈالر کی جعلسازی، غیر قانونی ہیروں کی تجارت، بڑے پیمانے پر نقدی، کوئلے، سگریٹ اور تیل کی سمگلنگ کی کارروائیوں سے آمدنی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کے پاس سہ ملکی سرحدی علاقے میں حزب اللہ کی مالیاتی سرگرمیوں کے بارے میں کوئی معلومات ہے تو ہم سے رابطہ کریں ، ایسا کرنے پر آپ انعام حاصل کرنے اور منتقل ہونے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ جمعرات کو امریکہ نے حزب اللہ کے دو سینئر عہدیداروں اور مالیاتی منتقلی میں سہولت کاری کے کردار ادا کرنے والے دو افراد پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔ وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ نشانہ بنائے گئے افراد لبنان اور ایران میں مقیم ہیں اور انہوں نے بیرونی عطیہ دہندگان سے حزب اللہ گروپ تک رقوم پہنچانے کا کام کیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ بیرونی عطیات جماعت کے بجٹ کا ایک بڑا حصہ ہیں۔ امریکہ نے مارچ کے اواخر میں بھی حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ افراد اور تین اداروں پر نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments