چین نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا لیکن اس بار معاملہ گاڑیوں یا توانائی سے آگے بڑھ کر قدرتی عجائبات سے جا ملا ہے۔ چین کے مغربی پہاڑی علاقے میں جاری ایک دیوہیکل منصوبہ انسانی ذہانت اور انجینئرنگ کا شاہکار بن کر سامنے آیا ہے۔ چین نے صوبہ سچوان میں واقع "شوانگجیانگ کو" پن بجلی منصوبے میں پانی ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 3 کھرب لیٹر سے زائد پانی 8 ہزار فٹ کی بلندی پر جمع کیا جا رہا ہے۔ "ایکو پورٹل" کی رپورٹ کے مطابق جو العربیہ بزنس کے مطالعےسے گذری میں بتایا گیا ہے کہ یہ منصوبہ 2015ء میں شروع کیا گیا تھا اور اب باقاعدہ طور پر یکم مئی 2025ء سے پانی ذخیرہ کرنے کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس منصوبے سے ہر سال 7 ارب کلو واٹ گھنٹے صاف توانائی پیدا کی جائے گی۔ یہ ڈیم دریائے دادو پر تعمیر کیا گیا ہے جو سچوان کے دریائی نظام کا ایک حصہ ہے۔ ڈیم کی بلندی 315 میٹر ہے، جو اسے دنیا کا سب سے اونچا ڈیم بنا دیتی ہے۔ منصوبے پر 36 ارب یوان (تقریباً 4.9 ارب ڈالر) لاگت آئی ہے ۔ یہ چینی سرکاری کمپنی "پاور چائنا" کے زیر نگرانی مکمل کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق پانی کی پہلی سطح ذخیرہ ہونے کے بعد اس کا لیول سطح سمندر سے 2344 میٹر بلند ہو چکا ہے، جو کہ اصل دریا کی سطح سے 80 میٹر زیادہ ہے۔ اگرچہ یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا انوکھا اور انقلابی اقدام ہے، تاہم ماہرین ارضیات اس کے ممکنہ اثرات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کے اس قدر بڑے دباؤ سے زمین میں زلزلے آنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جبکہ دریاؤں کے بہاؤ میں تبدیلی اور زمین کی بیرونی سطح پر اثرات بھی خارج از امکان نہیں۔ اس کے باوجود منصوبے سے وابستہ انجینئرز پر امید ہیں کہ کوئلے پر انحصار کم کرنے اور سالانہ 71 لاکھ 80 ہزار ٹن کاربن کے اخراج میں کمی جیسے ماحولیاتی فوائد ان ممکنہ خطرات سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔
Source: social media
صرف معمولی خوراک اور دوائیں غزہ میں داخل ہوں گی،غزہ کو ملبے میں بدل دیں گے:اسرائیلی اعلان
جنگ بندی اور کشمیر پر بیان تک صدر ٹرمپ نے ایک خیر خواہ دوست کا کردار ادا کیا: پاکستان
یقین ہے روس اور یوکرین سیز فائر کیلئے فوری بات چیت شروع کردیں گے، صدر ٹرمپ
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے باعث اسرائیل کو 'یورو ویژن' سے باہر رکھا جائے ، سپین
سوڈان کے آرمی چیف نے ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کر دیا
غزہ جنگ بند کرو ورنہ امریکی حمایت سے محروم ہوجاؤ گے: ٹرمپ کا نیتن یاھو کو سخت پیغام
سعودی عرب: حج سیکیورٹی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کرلیا
امریکہ اور متحدہ عرب امارات ' میجر ڈیفنس پارٹنر' بننے پر متفق ہو گئے
برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل پر تنقید حماس کے لیے انعام ہے: بنجمن نیتن یاھو
فرانس کا ایمیزون کے جنگل میں ہائی سیکیورٹی جیل کھولنے کا اعلان
غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے، چین
ماسکو کی براہ راست رابطے کی تردید، زیلنسکی امن مذاکرات سے ٹرمپ کے جڑے رہنے کے خواہش مند
غزہ مذاکرات بنیادی اختلافات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوگئے: قطر
چین کا ایک اور کمال، 8 ہزار فٹ کی بلندی پر 3 کھرب لیٹر پانی ذخیرہ کرنے والا ڈیم تیار