International

برطانیہ : اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی صورتحال پر سفیر کی طلبی

برطانیہ : اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی صورتحال پر سفیر کی طلبی

برطانیہ نے غزہ میں ناکہ بندی کی وجہ سے بگڑتی صورت حال کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو منگل کے روز معطل کر دیا ہے۔ برطانیہ نے اس سلسلے میں اسرائیلی سفیر کو بھی طلب کیا ہے اور مغربی کنارے کے یہودی آباد کاروں پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔ واضح رہے اسرائیل نے پچھلے ہفتے سے غزہ میں جنگی حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے اور غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس دوران 500 سے زائد فلسطینی اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دو مارچ سے لگاتار پورے غزہ کی ناکہ بندی کر کے خوراک اور ادویات تک کی سپلائی بھی روک رکھی ہے۔ جس سے انسانی المیے کا ایک اور خطرہ ہے۔ پیر کے روز اسرائیل نے انگلیوں پر گنے جانے والے چند ٹرک بچوں کے لیے خوراک کے نام پر اندر آنے دیے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا اسرائیلی تازہ جنگی کارروائیاں اس ساری جنگ کے دورانیے کے مقابل تاریک ترین مرحلے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ انہوں نے اسرائیل سے کہا کہ وہ خوراک کی ترسیل کھولنے کے لیے ناکہ بندی فوری ختم کرے۔ برطانوی وزیر خارجہ لیمی نے اسرائیلی وزیر خزانہ بذالیل سموٹریچ کے تازہ بیانات کی مذمت کی ہے جس میں سموٹریچ نے غزہ سے فلسطینیوں کے مکمل صفائے اور انخلا کی بات کی ہے۔ لیمی نے قانون سازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ' یہ انتہا پسندی ہے، یہ بہت ہی خطرناک ہے۔ اس لیے میں اس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اس لیے میں ان حالات میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت کے سلسلے میں مذاکراتی عمل کو آج ہی معطل کرتا ہوں۔ ' اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ تجارتی بات چیت پچھلی برطانوی حکومت کے دور میں شروع ہوئی تھی اور ایڈونس لیول پر نہیں ہے۔ خیال رہے برطانیہ و فرانس نے پچھلے دنوں اسرائیل کو خط لکھا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ناکہ بندی ختم کرے۔ برطانیہ میں اسرائیل کے بارے میں تحفظات پائے جاتے ہیں کہ اسرائیل نے غزہ کی مسلسل ناکہ بندی کر رکھی ہے اور غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments