International

غزہ میں اسرائیل نے جارحیت جاری رکھی تو پابندیاں لگائیں گے: فرانس، برطانیہ، کینیڈا کا اعلان

غزہ میں اسرائیل نے جارحیت جاری رکھی تو پابندیاں لگائیں گے: فرانس، برطانیہ، کینیڈا کا اعلان

کینیڈا، فرانس اور برطانیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل نے جارحیت جاری رکھی تو اس پر پابندیاں لگائیں گے۔ اسرائیل پر بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کے باوجود غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے رہنماؤں نے اسرائیلی بربریت کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے ادارے کے سربراہ ٹام فلیچر نے بتایا کہ غزہ میں جو امداد پہنچائی گئی ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے اور مزید پہنچانے کی فوری ضرورت ہے۔ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اب تک 53 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرچکا جبکہ ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ فلسطینی حکومتی ذرائع کے مطابق 61 ہزار 700 افراد اس جنگ میں لاپتہ ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments