International

اسرائیلی فوج: شام کے اہم مقامات پر ہمارا کنٹرول ہے

اسرائیلی فوج: شام کے اہم مقامات پر ہمارا کنٹرول ہے

اسرائیلی چیف آف سٹاف ایال زامیر نے کہا ہے کہ جنوبی شام میں ان کی افواج کی موجودگی کا مقصد بہترین ممکنہ طریقے سے اپنا دفاع کرنا ہے۔ اخبار ’’ ٹائمز آف اسرائیل‘‘ کے مطابق زامیر نے جنوبی شام میں اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقوں کے دورہ کیا اور اس دوران مزید کہا کہ ہم اہم مقامات کو کنٹرول کر رہے ہیں اور اپنی بہترین حفاظت کے لیے سرحد پر موجود ہیں۔ اسرائیلی چیف آف سٹاف نے جنوبی شام کا دورہ کیا۔ جنوبی شام میں ان کی افواج کے اہلکار 9 مقامات پر تعینات ہیں۔ شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی افواج نے گولان کی پہاڑیوں میں پیش قدمی کی ہے۔ یہ وہ علاقے ہیں جن میں سے زیادہ تر پر انہوں نے 1967 میں قبضہ کیا تھا۔ پھر 1981 میں ان علاقوں کو اسرائیل میں الحاق کرلیا تھا۔ اسرائیلی فوج شامی اور اسرائیلی فریقوں کے درمیان 1974 کے علیحدگی کے معاہدے کو کمزور کرتے ہوئے بفر زون میں بھی داخل ہوگئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق تین سکیورٹی ذرائع نے زور دیا ہے کہ اسرائیلی فوجی دراندازی دمشق کے جنوب مغرب میں تقریباً 25 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے شام اور اسرائیل کے درمیان اکتوبر 1973 کی جنگ کے بعد فائر بندی ختم کرنے کے معاہدے پر 31 مئی 1974 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دستخط کیے گئے تھے۔ اس معاہدے کا مقصد یہ تھا کہ دونوں ممالک کی سرحد پر مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے ملحقہ علاقے میں شامی اور اسرائیلی افواج کو الگ کیا جا سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments