International

نیتن یاہو کی اپنے بیٹے کی مہندی پارٹی میں شرکت، ویڈیو نے تنازع پیدا کردیا

نیتن یاہو کی اپنے بیٹے کی مہندی پارٹی میں شرکت، ویڈیو نے تنازع پیدا کردیا

غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے بار بار کے ہونے والے مظاہروں کے درمیان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ان کے خاندان کو مسلسل تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کی اتوار کو اپنے سب سے چھوٹے بیٹے ایونر اور ان کی منگیتر کی مہندی پارٹی میں شرکت کی نئی فوٹیج سامنے آئی تو اس نے نیا تنازع پیدا کردیا۔ اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد نے اس فوٹیج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ خاص طور پر تنقید اس لیے بھی کی جارہی ہے کہ نیتن یاہو کے دفتر نے ان کی شرکت کی منسوخی کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ روز غزہ کے شمال میں بیت حانون میں فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے بعد یہ اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ نے بالآخر وسطی اسرائیل کے موشاو مازور میں خاندانی تقریب میں اس وقت شرکت کی جب سینکڑوں حکومت مخالف مظاہرین نے اس چھوٹے سے گاؤں پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ مظاہرے نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ حماس کے ساتھ معاہدہ کرکے یرغمالیوں کو رہا کرایا جائے۔ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر اسرائیلیوں کے درمیان وسیع پیمانے پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں نیتن یاہو کو اپنے بیٹے ایونر کی منگنی کی پارٹی میں شریک دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے تقریب میں اپنی طے شدہ موجودگی کو منسوخ کر دیا ہے تاہم اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ لوگوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے دفتر نے جھوٹ بولا ہے۔ تاہم بعض لوگوں نے نیتن یاہو کی حمایت بھی کی اور کہا کہ ملک میں سیاسی اور سلامتی کے ایسے حالات کے باوجود نیتن یاہو کو اپنے بیٹے کی خوشی میں شریک ہونے کا حق ہے۔ 31 سالہ ایونر اور اس کی ساتھی نے گزشتہ سال نومبر میں فیصلہ کیا تھا کہ اکتوبر 2023 میں غزہ میں شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے اپنی شادی جون کے وسط تک ملتوی کر دیں گے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments