International

امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین

امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین

چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی وتجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتے ہیں۔ چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی فریق نے چین کے خرچے پر معاہدے کیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ملک نے ایسی کوشش کی تو چین جوابی اقدامات کرے گا، چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل اور پُرعزم ہے۔ چین نے دیگر ممالک کو خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیرف سے متعلق مذاکرات کے دوران وہ امریکہ کی خوشامد سے باز رہیں۔ چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا یہ تبصرہ اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن دیگر حکومتوں پر امریکی درآمدی ٹیکسوں میں چھوٹ کے بدلے بیجنگ کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے درآمدی محصولات کے معاملے پر اپنے تجارتی پارٹنرز سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ گذشتہ ہفتے جاپان کے وفد نے واشنگٹن کا دورہ کیا تھا جبکہ رواں ہفتے امریکہ اور جنوبی کوریا کے مابین تجارتی مذاکرات شروع ہونے جا رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments