International

ایسٹر جنگ بندی کے خاتمے کے فوراً بعد روس نے ڈرونز سے متعدد یوکرینی شہروں کو نشانہ بنایا: یوکرین کا دعویٰ

ایسٹر جنگ بندی کے خاتمے کے فوراً بعد روس نے ڈرونز سے متعدد یوکرینی شہروں کو نشانہ بنایا: یوکرین کا دعویٰ

یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ ’ایسٹر جنگ بندی‘ کے خاتمے کے محض چند گھنٹوں بعد روس نے ڈرونز کے ذریعے یوکرین کے کئی علاقوں پر حملے کیے ہیں۔ یوکرین کی فضائیہ نے کئیو، کھیرسن، دنیپروپیٹروسک، چرکاسی، میکولائیو اور زاپوریزہیا پر حملوں کے الرٹ جاری کیے تھے۔ میکولائیو کے میئر اولیکسینڈر سینکیوچ کا کہنا ہے کہ حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔ روس کی فوج کی جانب سے ان حملوں کی خبروں پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے ایسٹر کے موقع پر اعلان کردہ جنگ بندی یوکرین کے وقت کے مطابق اتوار کی رات 12 بجے ختم ہو گئی ہے۔ روس اور یوکرین دونوں ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگا رہے ہیں۔ سوموار کو یوکرین کے دارالحکومت کئیو سمیت مختلف شہروں میں ممکنہ ڈرون حملوں کے پیش نظر لوگوں کو بنکرز میں جانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ بی بی سی یوکرین اور روس کی جانب سے کیے جانے والے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا ہے۔ اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں امید ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان اس ہفتے معاہدہ طے پا جائے گا۔ تاہم انھوں نے اس بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کی تجویز کے جواب میں روس نے شرائط کی ایک طویل فہرست پیش کی تھی۔ امریکہ اور یوکرین کے درمیان اس معاہدے پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments