International

ڈیلی میل کے مالک نے برطانیہ کا ایک اور بڑا اخبار ٹیلیگراف کتنے میں خریدا؟

ڈیلی میل کے مالک نے برطانیہ کا ایک اور بڑا اخبار ٹیلیگراف کتنے میں خریدا؟

لندن (: برطانیہ کے ٹیبلائیڈ ڈیلی میل کے مالک نے ٹیلیگراف خریدنے کے لیے 650 ملین ڈالر کا معاہدہ کر لیا۔ روئٹرز کے مطابق ڈیلی میل کے پبلشر نے ٹیلی گراف میڈیا گروپ کو خریدنے کے لیے 500 ملین پاؤنڈ کے معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے، ڈیلی میل کے مالک ڈی ایم جی ٹی نے ہفتے کو اعلان کیا کہ اس نے حریف اخبار دی ٹیلیگراف کو خریدنے کے لیے 650 ملین ڈالر کا معاہدہ کر لیا ہے۔ امریکی نجی سرمایہ کاری فرم ’ریڈ برڈ کیپیٹل پارٹنرز‘ نے گزشتہ ہفتے دی ٹیلیگراف کے لیے اپنی بولی واپس لے لی تھی، جس کے بعد ڈیلی میل کی جانب سے یہ معاہدہ سامنے آیا ہے۔ ریڈ برڈ کے ایک ذریعے نے روئٹرز کو بتایا کہ ٹیلیگراف کے سینئر صحافیوں کی مسلسل مخالفت کی وجہ سے کمپنی نے یہ ڈیل چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا۔ ڈی ایم جی ٹی اور Redbird IMI اب خصوصی بات چیت کے ایک دور میں داخل ہو چکے ہیں، جس میں وہ معاہدے کو حتمی شکل دیں گے اور ریگولیٹری منظوری کے لیے درخواستیں تیار کریں گے، جس کے جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ڈی ایم جی ٹی کے چیئرمین لارڈ روتھرمیئر نے ایک بیان میں کہا ’’میں طویل عرصے سے ڈیلی ٹیلیگراف کا معترف رہا ہوں۔ میرے خاندان اور مجھے اخبارات اور ان صحافیوں سے لازوال محبت ہے۔‘‘ انھوں نے کہا ’’دی ڈیلی ٹیلی گراف برطانیہ کا سب سے بڑا اور بہترین معیار کا براڈ شیٹ اخبار ہے، اور میں اس کا احترام کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں۔ اس کی ایک قابل ذکر تاریخ ہے اور اس نے کئی دہائیوں سے برطانیہ کی قومی بحث کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ کرس ایونز ایک بہترین ایڈیٹر ہیں، ہم انھیں نیوز روم میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے وسائل فراہم کریں گے، ہماری ملکیت میں ڈیلی ٹیلیگراف ایک عالمی برانڈ بن جائے گا، جیسا کہ ڈیلی میل کا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments