International

یکم فروری سے ڈنمارک اور یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، ٹرمپ

یکم فروری سے ڈنمارک اور یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یکم فروری سے ڈنمارک اور یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، جون سے ٹیرف 25 فیصد ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے اور انھوں نے گرین لینڈ کو عالمی امن کے لیے انتہائی اہم قرار دے دیا ہے، امریکی صدر نے کہا کہ چین اور روس گرین لینڈ پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، ڈنمارک کچھ نہیں کرسکتا۔ امریکی صدر نے یکم جون 2026 سے ٹیرف بڑھا کر25 فیصد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ ٹیرف برقرار رہے گا جب تک گرین لینڈ کی مکمل خریداری کا معاہدہ نہ ہو جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا گزشتہ 150 سال سے گرین لینڈ خریدنے کی کوشش کررہا ہے، امریکی قومی سلامتی اورعالمی تحفظ گرین لینڈ سے جڑا ہوا ہے۔ گرین لینڈ اور ڈنمارک کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد امریکا نے ڈنمارک سمیت متعلقہ ممالک کو فوری مذاکرات کی پیشکش بھی کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments